صوبہ سندھ میں شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ میں آج ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پشاور جانے والی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کے جوان الرٹ، ریلوے ٹریکس کی نگرانی
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو جملہ تفصیلات سے فی الفور آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسی دوران ریسکیو کے لیے متعلقہ پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں، تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
وزیر داخلہ سندھ نے پرامن اور پرسکون ماحول کو دہشت زدہ کرنے والے عناصر کو جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطراف کی سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے
مزید برآں وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اور جدید طریقوں کے ذریعے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔













