شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باوجود ٹرین کی پٹری مکمل طور پر محفوظ ہے اور ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ان کے مطابق پولیس ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کم شدت کی تھی، کسی بڑے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں نگرانی سخت کردی گئی ہے، اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے ادارے الرٹ اور مشتبہ عناصر کی تلاش جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں