بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ نے گلوکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے، جس کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
گزشتہ 15 برس سے بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے اریجیت سنگھ نے 2013 میں فلم عاشقی 2 کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی۔
اب انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
View this post on Instagram
اپنے پیغام میں اریجیت سنگھ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بطور پلے بیک سنگر کوئی نیا پراجیکٹ قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اس سفر کو یہیں ختم کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک شاندار اور یادگار سفر رہا۔
اریجیت سنگھ کے اس اچانک اعلان نے ان کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے، جو طویل عرصے سے ان کی آواز سے جڑے ہوئے تھے۔














