صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا امریکی ڈالر پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈالر کی قدر کے حق میں دیے گئے خوش کن بیانات کے باوجود امریکی کرنسی دباؤ کا شکار ہے اور 4 سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنا خواب بن گیا، فی تولہ قیمت نے تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ دیا

ڈالر کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر بہت زبردست ہے اور اس کی قدر بہترین جا رہی ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں چین اور جاپان اپنی کرنسی کی قدر کم کرنے کی کوشش کرتے تھے جس پر وہ سخت مؤقف اختیار کرتے رہے۔

تاہم صدر ٹرمپ کے ان بیانات کے فوراً بعد ہی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اب تک ڈالر تقریباً 2.8 فیصد گر چکا ہے جس کے باعث وہ 4 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کی پالیسی سے نالاں ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن کا امریکا چھوڑنے پر غور

ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ڈالر مختلف وجوہات کی بنا پر کمزور ہو رہا ہے جن میں درآمدات پر ٹیرف لگانے کی دھمکیاں، امریکی فیڈرل ریزرو کی خودمختاری پر سوالات، شرحِ سود میں ممکنہ کمی اور بڑھتا ہوا مالی خسارہ شامل ہیں۔

ڈالر پر اعتماد میں کمی کے باعث سرمایہ کار اب محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجوع کر رہے ہیں اور خاص طور پر دھاتوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 5200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

کیپیٹل کے سینیئر مارکیٹ اینالسٹ کائل روڈا کے مطابق یہ امریکی ڈالر پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کے بحران کی واضح علامت ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع

انہوں نے کہا کہ جب تک ٹرمپ انتظامیہ اپنی غیر متوقع تجارتی، خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر قائم رہتی ہے ڈالر کی یہ کمزوری برقرار رہ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے