کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ریکور کرلیے

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور نے پلی بارگین کے تحت ساڑھے 4 ارب روپے ادا کردیے اور رہا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوہستان کا 40 ارب روپے کا میگا اسکینڈل، نیب نے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے ملزم قیصر اقبال کے ڈرائیور ممتاز کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔

نیب کے مطابق احتساب عدالت نے بھی ڈرائیور ممتاز کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کردی ہے۔

نیب کے مطابق ڈرائیور ممتاز کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر خان کا بے نامی دار اور ڈرائیور ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق مرکزی ملزم کے بے نامی دار کی حیثیت سے ممتاز کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی، جس میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن شامل ہے۔

نیب نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران ممتاز کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 مزید ملزمان گرفتار کرلیے

واضح رہے کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اس سے قبل بھی 20 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مرکزی ملزم اور اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر ایبٹ آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی