ٹرمپ کے دعوؤں کے باوجود ڈالر 4 سال کی کم ترین سطح پر

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرامید بیانات کے باوجود امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نے ڈالر کی قدر کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’بہترین‘ قرار دیا، تاہم ان کے اس بیان کے فوراً بعد ڈالر کی قیمت 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا امریکی ڈالر پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟

گزشتہ ہفتے کے بعد سے امریکی ڈالر اپنی قدر کا تقریباً 2.8 فیصد کھو چکا ہے۔

ڈالر کی موجودہ قدر کے بارے میں سوال کے جواب میں ٹرمپ نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ بہت اچھا ہے۔

’ڈالر کی قدر۔۔۔ ڈالر بہت اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ چین اور جاپان کو دیکھیں تو وہ ان سے سخت مقابلہ کرتے تھے کیونکہ وہ ہمیشہ ان کی کرنسی کی قدر کم کرنا چاہتے تھے۔

گزشتہ چند ماہ سے امریکی ڈالر مختلف عوامل کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جن میں تجارتی محصولات کی دھمکیاں، فیڈرل ریزرو کی خودمختاری میں ممکنہ کمی، شرحِ سود میں کمی کے امکانات اور بڑھتا ہوا مالیاتی خسارہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی گرین لینڈ ٹریڈ دھمکی، عالمی مارکیٹس میں ہلچل، ڈالر کمزور، یورپی صنعتیں پریشان

ان حالات کے نتیجے میں سرمایہ کار امریکی معیشت کے استحکام پر اعتماد کھوتے جا رہے ہیں اور محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دھاتوں خصوصاً سونے کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔

ڈالر پر سرمایہ کاروں کے متزلزل اعتماد کے باعث بدھ کے روز سونے کی قیمت 5200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جو مالیاتی منڈیوں کی تاریخ کی ایک غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ تیزی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، یہ امریکی ڈالر پر اعتماد کے بحران کو ظاہر کرتا ہے، جب تک ٹرمپ انتظامیہ غیر یقینی تجارتی، خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر قائم رہتی ہے، ڈالر کی یہ کمزوری برقرار رہ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘