مستقبل میں اسمارٹ گلاسز کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہوگا،مارک زکربرگ

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں بغیر اسمارٹ گلاسز کے زندگی کا تصور کرنا مشکل ہو گا۔

 زکربرگ نے یہ بات میٹا کی مالی سال2025 کی سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی تقریب کے دوران کہی اور کمپنی کے اے آئی  سمارٹ گلاسز کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟

مارک زکربرگ نے کہا کہ دنیا میں اربوں لوگ نظر کی اصلاح کے لیے چشمہ یا کانٹیکٹ لینس استعمال کرتے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ جیسا اسمارٹ فونز نے موبائل فونز کا منظر بدل دیا، اسی طرح چند برسوں میں زیادہ تر چشمے اے آئی اسمارٹ گلاسز کی شکل اختیار کرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی فروخت گزشتہ سال میں 3 گنا بڑھ گئی اور یہ الیکٹرانکس کی تاریخ میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والے آلات میں شامل ہیں۔

میٹا کے علاوہ گوگل بھی اس سال اسمارٹ گلاسز لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے، جبکہ ایپل اگلے ایک یا 2 سال میں اسمارٹ گلاسز متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے، اسنیپ نے بھی اپنی اے آر گلاسز اسپیسز کے لیے الگ سبسڈری قائم کی ہے تاکہ ان کی ترقی اور مارکیٹنگ پر زیادہ توجہ دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ گلاسز کا خطرناک استعمال، خواتین سوشل میڈیا پر ہراسانی کا شکار

میٹا نے اے آئی گلاسز کے مختلف ماڈلز مارکیٹ میں پیش کردیے ہیں، جن میں اوکلے اسمارٹ گلاسز شامل ہیں جو ورزش کے دوران استعمال کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اور یہ اب تک کے سب سے مؤثر اور دلچسپ استعمالات میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ اے آئی اسمارٹ گلاسز مستقبل میں صارفین کی زندگیوں میں بنیادی جزو بن جائیں گے، اور یہ اس وقت ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے اہم شعبوں میں سے ایک بننے کی راہ پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی