نیورالنک کی برین چپ کی کامیابی، مفلوج طالبعلم کمپیوٹر استعمال کرنے کے قابل ہوگیا

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غوطہ خوری کے حادثے کے بعد مفلوج ہوجانے والا برطانیہ کا ایک میڈیکل طالبعلم ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی برین چِپ کی بدولت کمپیوٹر استعمال کرنے کے قابل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے انسان میں برین امپلانٹ کرلیا

ابتدائی مرحلے کے ایک طبی تجربے کے تحت یہ چِپ لندن میں سباسٹین گومیز پینا کے دماغ میں نصب کی گئی تھی۔ وہ برطانیہ میں اس جدید ٹیکنالوجی کو آزمانے والے اولین افراد میں شامل ہیں۔ یہ ڈیوائس انسان کو صرف دماغی سگنلز کے ذریعے کمپیوٹر کنٹرول کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

نیورالنک کی چِپ کو یونیورسٹی کالج لندن ہاسپٹلز میں 5 گھنٹے طویل سرجری کے دوران نصب کیا گیا۔ یہ چِپ انتہائی باریک دھاگوں کے ذریعے دماغ سے جڑتی ہے اور دماغی سگنلز کو وائرلیس انداز میں کمپیوٹر تک منتقل کرتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سباسٹین گومیز اب کمپیوٹر کا کرسر چلا سکتے ہیں، فائلیں کھول سکتے ہیں اور شطرنج جیسے کھیل بھی کھیل سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی جسمانی لمس کے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور ٹیکنالوجی سمجھ لیتی ہے کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں اور وہی کر دیتی ہے۔

سباسٹین میڈیکل اسکول شروع کرنے کے کچھ عرصے بعد ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں ان کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ مکمل طور پر مفلوج ہو گئے۔

مزید پڑھیے: ایلون مسک کی چپ سے فالج کا مریض شطرنج کھیلنے لگا

سرجری کے دوران نیورالنک کے تیار کردہ ایک خصوصی سرجیکل روبوٹ کے ذریعے دماغ کے اس حصے میں الیکٹروڈز نصب کیے گئے جو ہاتھ اور انگلیوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ دھاگے انسانی بال سے 10 گنا باریک ہیں اور انہیں دماغ کے موٹر کارٹیکس میں لگایا گیا۔

یہ دھاگے ایک سکے کی شکل کے آلے سے جڑے ہوتے ہیں جو کھوپڑی میں نصب کیا جاتا ہے جہاں دماغی لہروں کو ریکارڈ کر کے وائرلیس طور پر جسم سے باہر منتقل کیا جاتا ہے۔

سباسٹین اس وقت برطانیہ میں اس تجربے کے 7 شرکا میں شامل ہیں جبکہ دنیا بھر میں امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت مجموعی طور پر 21 افراد اس آزمائش کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق سباسٹین کا سسٹم پر کنٹرول تیز اور انتہائی درست ہے اور بعض شرکا محض سوچ کے ذریعے ورچوئل کی بورڈ پر ٹائپ یا دیگر آلات چلا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن ہاسپٹلز کے لیڈ انویسٹیگیٹر ڈاکٹر حارث اکرم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی شدید اعصابی معذوری کے شکار مریضوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی کامیاب پیوند کاری، کیا اب انسان بھی کمپیوٹر بن جائے گا؟

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور اس کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘