عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری اور کمزور حکمت عملی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی اور علاقائی بالادستی کے دعوؤں کو عملی حقائق کے سامنے بے اثر کر دیا ہے۔ عالمی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ نے مودی کے بدترین دورِ حکومت میں بھارت کی خارجہ محاذ پر بڑھتی ہوئی ناکامیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی کشیدگی سے سفارتی فائدہ، پاکستان نے امریکا میں مؤثر کردار منوا لیا، عالمی جریدے کا اعتراف

دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں مودی حکومت کو واشنگٹن کے سامنے لچک دکھانا پڑی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی نے خطے میں تسلط کے مودی کے دعوؤں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

عالمی جریدے کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کے معاملے پر بھی مودی حکومت مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی، جبکہ ایران نے گرفتار بھارتی بحری عملے تک بھارتی حکام کو رسائی دینے سے واضح انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باعث بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گزشتہ سال 116.1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

عالمی جریدے نے یورپ سے متعلق مودی اور بھارتی وزیر خارجہ کی متضاد پالیسیوں اور بیانات کو بھی اجاگر کیا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا خطے میں بالادستی کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس محض دعوؤں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

جی 20 میں پہلی پوزیشن کیساتھ سعودی عرب 2025 میں دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرِفہرست

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں