دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ دنوں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات پیش کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے بارے میں ہمیں پہلے سے خبر تھی، اس لیے ایک دن پہلے ہی آپریشنز شروع کیے، عسکریت پسندوں کا خیال تھا کہ وہ پنجگور، شبان اور کوئٹہ کے شمالی مشرقی علاقوں میں حملے کریں گے، لیکن سیکیورٹی فرسز کی کوششوں کی وجہ سے وہاں حملے نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ناکام، 2 روز میں 3 خودکش بمباروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ 40 گھنٹوں میں 145 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جن کی لاشیں بھی ہمارے پاس ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتنے کم عرصے میں اتنی زیادہ ہلاکتیں ایک دن میں نہیں ہوئی تھیں، پورے سال میں 1500 سے زائد دہشتگرد مارے گئے تھے، نوشکی میں کلیئرنس آپریشن میں وقت لگا لیکن اب قابو میں آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے 17 جوان ان حملوں میں شہید ہوئے جن میں پولیس اور ایف سی شامل ہیں، 31 سیویلینز شہید اور زخمی ہوئے، دہشتگرد جہاں گئے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بناتے رہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ان واقعات میں سب سے دردناک واقعہ گوادر میں پیش آیا جہاں ایک خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ گھرانے کو دہشتگردوں نے شہید کردیا، جن میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، یہ قومیت کی جنگ نہیں دہشت کی جنگ ہے جس میں بلوچوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے لیڈر نے اسے آزادی کی جنگ قرار دی لیکن ایک یونین کونسل کو بھی آزاد نہیں کراسکتے، اگر اتنی سکت نہیں تو بلوچوں کو ایندھن کیوں بناتے ہو؟ اس جنگ کو محرومی اور غیرمنصفانہ ترقی سے جوڑا جارہا ہے جو غلط ہے۔ یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، وہ ہم سے سرنڈر کرانا چاہتے ہیں مگر ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، پاکستان ٹوٹنے کے لیے نہیں بنا۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ کہنے والے کہ طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آئیں اور کسی دوسرے طریقے سے مسئلہ حل کرا کر دکھائیں، یہاں طاقت کا استعمال کبھی نہیں ہوا ہے، قوم پرستی کے نام پر تشدد کو جواز نہیں بخشا جاسکتا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو ریاست سے دور لے جایا جارہا ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوانوں اور عوام کو ساتھ لے کر چلیں۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت، دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر ہلاک کریں گے، محسن نقوی

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان میں موجود اسلحہ استعمال ہوا، دہشتگرد افغانستان میں پناہ حاصل کرتے ہیں، کسی بھی جگہ ان کا قبضہ نہیں ہوا، کوئٹہ میں میں خود پھرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کے لواحقین کے دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘