پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ بے نقاب ہوگیا۔
بھارت جو کھلے عام بی ایل اے کو سپورٹ کررہا ہے، لیکن اب اسرائیل کے بھی بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھ تعلقات بے نقاب ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی ماہر تاریخ ڈاکٹر ڈاکٹر ہائم بریشیٹھ زابنر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں سرگرم بلوچ ملیشیا کی حمایت کررہا ہے تاکہ پاکستان کو نشانہ بنایا جا سکے۔
Israel and BLA nexus exposed
Israeli historian Dr. Haim Bresheeth-Zabner claims Israel is backing Baloch militias to target Pakistan, alleging Baloch Liberation Army acts as a proxy for India and Israel.
This is explosive. #Breaking #Pakistan #Balochistan pic.twitter.com/hfWyNyVH5N— Ammar Masood (@ammarmasood3) February 2, 2026
ڈاکٹر ہائم بریشیٹھ زابنر نے اعتراف کیاکہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت اور اسرائیل کی ایما پر کام کرنے والا ایک پراکسی گروپ ہے۔
یہ دعویٰ پاکستان کے لیے ایک حساس اور اہم معاملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بی ایل اے اور دیگر پراکسیز گروپ کو بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے جو معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں۔
کچھ روز قبل دہشتگردوں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 17 سیکیورٹی اہلکار اور 33 شہری شہید ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 177 دہشتگرد مارے گئے۔
پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
دوسری جانب افغانستان اور بھارت براہ راست پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔














