اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس اسٹاف و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے ہم منصب خلیفہ ابوالقاسم کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جس میں بالخصوص علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔

فریقین نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کی استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے کردار کی تعریف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور انسداد دہشتگردی کے مربوط اقدامات کے لیے اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے مؤثر کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے لیے بھی باعث فخر ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

اس موقعے پر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد وفد کا دورہ پاکستان

اس موقعے پر بتایا گیا کہ اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز

دورے کے دوران وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ’انتہاپسند عناصر کی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ انضمام‘ کے موضوع پر ایک ہفتے کی خصوصی تربیت میں شرکت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، قائم مقام امیر سمیت متعدد رہنما گرفتار

ایران یورینیم افزودگی پر مؤقف پر قائم، امریکا کا دباؤ اور عسکری پیغامات تیز

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام: ریکارڈ درخواستیں موصول، قرض کب ملے گا؟ اعلان ہوگیا

حج بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن

دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عزم کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

ویڈیو

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز نے مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے انتھک محنت کی، سلمٰی بٹ کا جشن بسنت

لائیو8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی پہیہ جام کی اپیل ناکام، ملک بھر میں بڑے بازار کھلے رہے

کالم / تجزیہ

کچھ بسنت اور گڈی اڑانے سے متعلق

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!