امریکا اور ایران کے مابین براہِ راست مذاکرات مسقط میں شروع، پاکستان سمیت کوئی ملک شریک نہیں

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج مسقط (عمان) میں شروع ہوچکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات صرف امریکا اور ایران کے درمیان ہو رہے ہیں، جن میں پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کی شرکت نہیں ہوگی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمان میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان یا دیگر علاقائی ممالک کو شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایران نے امریکی دعوت یافتہ بعض ممالک کی مذاکرات میں شرکت پر اعتراض کیا تھا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ بات چیت دوطرفہ سطح پر ہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے امریکا ایران جوہری مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایرانی صدر نے اہم ہدایات جاری کردیں

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہے۔

قبل ازیں  پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان استنبول (ترکی) میں متوقع مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ان مذاکرات کا مقصد جوہری اور علاقائی امور پر تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ آگے بڑھانا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ بات چیت مئی 2023 سے معطل تھی، جسے دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علاقائی ممالک کو دعوت مگر ایران محتاط

علاقائی سفارتی ذرائع کے مطابق مجوزہ استنبول مذاکرات میں سعودی عرب، قطر، عمان، پاکستان، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ایرانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران ان مذاکرات کے حوالے سے نہ زیادہ پُرامید ہے اور نہ ہی مایوس، اور یہ بات چیت اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا امریکہ واقعی سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کو امریکا اور ایران کے مذاکرات میں شرکت کی دعوت، نمائندگی کا فیصلہ جلد متوقع

ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دفاعی تیاریوں پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی اور ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟