امریکا ایران جوہری مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایرانی صدر نے اہم ہدایات جاری کردیں

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو جوہری معاہدے کے لیے مہلت دینے اور عدم پیش رفت کی صورت میں سخت فوجی کارروائی کی وارننگ کے بعد سفارتی محاذ پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کا آغاز کرنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایرانی صدر نے متعلقہ حکام کو امریکا کے ساتھ جوہری امور پر مذاکرات شروع کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کی امریکا ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ شائع کی، جسے سرکاری روزنامہ ایران اور ایک اصلاح پسند اخبار نے بھی شائع کیا۔ تاہم مذاکرات کے آغاز کی تاریخ اور مقام سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ مذاکرات کے لیے طریقہ کار اور فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف نکات پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ سفارتی عمل کے اگلے مراحل آئندہ دنوں میں مکمل ہو جائیں گے، تاہم انہوں نے بات چیت کے موضوعات کی تفصیل سے گریز کیا۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ہفتے متوقع ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق قطر، ترکیہ اور مصر مذاکرات کاروں کی ملاقات کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان ممالک کا کردار ثالثی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے امکان پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی تصادم کو روکا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ

اس سے قبل وہ واضح کر چکے ہیں کہ جوہری معاہدے میں ناکامی کی صورت میں ایران کے پاس وقت تیزی سے کم ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم