ملیریا کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار، مچھروں کی مزاحمت توڑنے کا طریقہ دریافت

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملیریا کے خلاف عالمی جدوجہد میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، جہاں نئی تحقیق نے مچھروں میں انسیکٹی سائیڈ کے خلاف مزاحمت کی جینیاتی وجہ دریافت کرلی ہے، جو مستقبل میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں ملیریا کی ادویات بے اثر، عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کردی

یہ تحقیق لیورپول اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن اور کیمرون کے سینٹر فار ریسرچ ان انفیکشس ڈیزیزز کے اشتراک سے کی گئی ہے، جس میں مچھر کے ڈی این اے میں ایک اہم انزائم سائٹوکروم P450 سے متعلق حصے کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ انزائم مچھروں کو پائریتھروئیڈ نامی انسیکٹی سائیڈز کو توڑنے اور ان کے اثرات سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ دریافت انسیکٹی سائیڈ مزاحمت کے بہتر انتظام میں معاون ثابت ہو گی اور سب صحارا افریقہ میں ملیریا کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی، جہاں دنیا کے تقریباً 90 فیصد کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر چارلس وونجی کا کہنا ہے کہ اس مطالعے کے تحت ایسے عملی آلات تیار کیے گئے ہیں جو میدان میں استعمال ہو سکتے ہیں اور جن کے ذریعے ملیریا پھیلانے والے اہم مچھروں میں مزاحمت کے پھیلاؤ کو آسانی سے ٹریک کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھروں کو ملیریا سے بچانے کے لیے دوا ڈھونڈ لی گئی، آپ بھی چکرا گئے نا!

 ان کے مطابق یہ نتائج انسیکٹی سائیڈ پر مبنی اقدامات، خصوصاً مچھر دانیوں، کی افادیت برقرار رکھنے میں مدد دیں گے جو ملیریا سے بچاؤ کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق مچھر دانیوں اور گھروں میں انسیکٹی سائیڈ اسپرے کے ذریعے ملیریا پر قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، تاہم گزشتہ ایک دہائی کے دوران مچھروں میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کے باعث پیش رفت سست پڑ گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ڈیٹاکسیفیکیشن انزائمز کی پیداوار ہے۔

عالمی سطح پر ہر سال ملیریا کے تقریباً 200 ملین کیسز اور 6 لاکھ اموات رپورٹ ہوتی ہیں، جس کے باعث اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنا نہایت ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق موجودہ اور مستقبل کی حکمت عملیوں کو مؤثر بنانے اور ملیریا کے بوجھ کو مزید کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیریا سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ علامات اور علاج کیا ہے؟

یہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ملیریا پھیلانے والے مچھر جینیاتی سطح پر انسیکٹی سائیڈز کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں اور مزاحمت پیدا کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں