عوام نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، مریم نواز، بسنت کی کامیابی پر اہل لاہور کو مبارکباد

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا اور انتشاری و فسادی ٹولے کی ہڑتال کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی۔

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، لاہور کے عوام بسنت منانے میں مصروف رہے، خصوصاً جین زی نے اس ایونٹ کو انجوائے کیا، جس پر خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: 8 فروری احتجاج: ملک بھر میں پہیہ چلتا رہا جبکہ اپوزیشن قیادت غائب رہی

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارب پتی لوگوں نے یومیہ اجرت کمانے والوں کو کاروبار بند کرنے کی کال دی، جو دراصل غریب عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، تاہم عوام نے اس کال کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے فساد، جلاؤ گھیراؤ، فتنہ اور بدتہذیبی کے کلچر کو مسترد کرکے مثبت رویے کا انتخاب کیا، جس پر وہ خوش ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ان کے اعتماد کی لاج رکھی اور بسنت کو کامیاب بنانے کا سہرا پنجاب کے عوام کو جاتا ہے۔

ان کے مطابق جین زی نے کھلی فضا میں جا کر خوشی منائی اور بسنت کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس تہوار کو کامیاب بنانے میں عوام نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے عوام نے بسنت کے دوران ایس او پیز کی مکمل پابندی کی، جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں نے بھی ایس او پیز کا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 3 دن کی بسنت کے بعد لاہور میں خوشیوں کا سماں ہے اور لاہور و پنجاب میں خوشیاں دیکھ کر انہیں دلی مسرت ہوئی۔

خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم رنجیدہ اور سوگوار ہے۔

انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔

مریم نواز نے کہاکہ دل دکھی ہونے کے باعث سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں منسوخ کی گئیں، تاہم ہم ملک دشمن عناصر کے سامنے نہ جھکیں گے اور نہ خوفزدہ ہوں گے، بلکہ ایک قوم بن کر دہشتگردی اور خوف کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہوریوں کو برسوں بعد چھتوں پر خوشیاں مناتے دیکھا، 25 سال بعد لاہور میں بسنت کی رونقیں بحال ہوئیں۔

ان کے مطابق خاندانوں اور بچوں نے بھرپور خوشیاں منائیں، بہت سے بچوں نے پہلی بار اندرون لاہور کی ثقافت کو قریب سے دیکھا اور بسنت نے نئی نسل کو لاہور کے تاریخی اور ثقافتی رنگوں سے روشناس کرایا۔

مریم نواز نے کہاکہ بچوں اور خاندانوں نے کھلے آسمان تلے فیملی ٹائم انجوائے کیا، بسنت نے لوگوں کو جوڑا اور پنجاب کی ثقافت کو زندہ کیا، جبکہ لاہور کی ثقافت کی بحالی بسنت کا اصل مقصد تھا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر کے خوشی کا انتخاب کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بسنت کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، جنہوں نے تہوار کو جوڑنے اور خوشیاں بانٹنے کا وژن دیا۔ ان کے مطابق اللہ کے فضل سے بسنت اپنے مقاصد میں مکمل کامیاب رہی۔

انہوں نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے چھتوں اور خلاف ورزیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی گئی، جبکہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بسنت کو محفوظ بنایا گیا۔

مریم نواز نے کہاکہ بسنت کے موقع پر پنجاب کا مثبت اور روشن چہرہ دنیا کے سامنے آیا، بسنت کے ذریعے پاکستان کا سافٹ اور ثقافتی امیج اجاگر ہوا اور پنجاب کی تہذیب، ثقافت اور رنگوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر پاکستان کی ایک خوبصورت اور مثبت کہانی سامنے آئی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہوریوں نے اپنی روایت کو فخر کے ساتھ منایا، نوجوانوں نے اپنے کلچر اور تاریخ کو اپنایا، جنریشن زی نے ثقافتی شناخت کی جانب مثبت قدم بڑھایا اور نئی نسل نے تقلید کے بجائے اپنی روایت کو ترجیح دی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مہمان لاہور پہنچے اور بسنت نے پورے پاکستان کو لاہور میں یکجا کر دیا۔ ان کے مطابق دل جڑے، فاصلے مٹے اور قوم ایک لڑی میں پروئی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت رنگوں اور پتنگوں کے ساتھ اختتام پذیر، شہری اگلے سال دوبارہ تہوار منانے کے لیے پرامید

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر کہاکہ کل ہڑتال کی کال آئی تھی مگر ہڑتال کی کال دینے والوں کی عیاری نہیں چلی، کیونکہ اتوار کے دن ویسے ہی بازار اور دکانیں بند ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر اگنور کیا اور پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟