9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلوں کا کامیاب اختتام 9 فروری 2026 کو کھاریاں میں ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک کٹھن پیٹرولنگ مشق ہے، جس کا مقصد شریک ٹیموں کے درمیان جدید عسکری خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق 5 فروری 2026 سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی، جس نے شرکا کو ایک حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: کسی بھی دہشتگرد یا اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
وقت کے ساتھ ساتھ PATS ایک باوقار اور اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی عسکری مقابلہ بن چکا ہے، جو شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت، باہمی سیکھنے، فوجی تعاون اور رفاقت کو فروغ دیتا ہے۔
اس سال مقابلے میں 19 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
The 9th International Pakistan Army Team Spirit (PATS) Competition successfully concluded at Kharian on 9 February 2026. The closing ceremony was graced by the Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, as the Chief Guest.@AmirSaeedAbbasi #ISPR @KulAalam pic.twitter.com/yBUbYltNLL
— Media Talk (@mediatalk922) February 10, 2026
انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصرین کی حیثیت سے شرکت کی۔ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیموں کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مقابلے میں شریک تھے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تمام شریک ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، جسمانی و ذہنی برداشت، آپریشنل مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کثیر القومی مشقیں جدید جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ تیاری اور استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی بنیادی اقدار ’کردار، جرات اور قابلیت‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے خصوصاً دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ان صفات کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’کشمیر پر جو کہا کر دکھایا‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے واضح مؤقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند

تقریب کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔ شریک ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے مشق کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، بہترین تنظیم اور نظم و ضبط کو سراہا۔
بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، جن میں نئے قائم کردہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے سمیولیٹر پر مبنی تربیت کو روایتی تربیتی طریقوں کے لیے مؤثر معاون قرار دیتے ہوئے افواج اور تکنیکی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔














