وزیراعظم نے نیپرا کے سولر ریگولیشنز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کردی

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے نفاذ کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے اس معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سولر انقلاب یا سرمایہ کاری کو خطرہ؟ نیپرا کی نئی ریگولیشنز پر سوال

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کانٹریکٹس کے تحفظ کے لیے نظرثانی اپیل دائر کرے اور موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ سولر کے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ کے بجلی صارفین پر نہ پڑے اور اس ضمن میں پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تیار کرے۔

نئے سولر ریگولیشنز کی تفصیلات:

نیپرا نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں ترمیم کردی ہے۔

پرانے سولر صارفین اب بھی 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کریں گے، تاہم نئے صارفین کے لیے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، یعنی نئے صارفین کو فی یونٹ صرف 8 روپے 13 پیسے ملیں گے جو پرانے ریٹس کا قریباً تین گنا کم ہے۔

اس کے علاوہ نیٹ بلنگ کا نظام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کے یونٹس اب سرکاری یونٹ کے برابر نہیں شمار ہوں گے اور نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومت کے ٹیرف اور سلیبس کے مطابق ہوگی۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ سولر صارفین کے لیے دھچکا کیوں؟

نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے لائسنس کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال کر دی گئی ہے۔

یہ اقدامات سولر صارفین اور نیشنل گرڈ کے درمیان توازن قائم رکھنے اور بجلی کے نظام پر غیر ضروری دباؤ سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟