پشاور: زرعی یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ کی اطلاعات

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرعی یونیورسٹی پشاور میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، اور اس دوران فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کے 17 سے 18 طلبہ جو مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے تھے، وائس چانسلر سے ملاقات کے لیے پہنچے تاکہ امیر مقام کے خطاب کے دوران پیش آنے والے معاملے پر بات کی جا سکے۔

اسی دوران انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے قریباً 50 سے 60 طلبہ ہاسٹل نمبر 6 پر جمع ہو گئے اور لاٹھیاں اٹھا کر ایم ایس ایف کے طلبہ پر حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

حملے کے نتیجے میں ایم ایس ایف کے طلبہ موقع سے فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہلڑبازی کا شکار ہوگئی تھی، عمران خان کے حق میں نعرے لگنے کے بعد وفاقی وزیر امیر مقام تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘