یہ چھوٹا نصرت فتح علی خان ہے: راحت فتح علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کے تبصرے

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے کی شاہ زمان علی خان کی گانا گاتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 وائرل ویڈیو میں شاہ زمان کو والد کے ہمراہ سٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا  ’کِنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ گا کر رہے ہیں۔

شاہ زمان کی آواز میں گانے نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان کے گانے کا انداز کافی مقبول ہو رہا ہے اور لوگ انہیں استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ زمان فتح علی خان سے ملیں۔ شاید میں حد سے زیادہ پُرجوش ہو رہا ہوں لیکن راحت فتح علی خان کے بیٹے کی آواز نصرت فتح علی خان جیسی لگ رہی ہے۔

ایک اور صارف نے شاہ زمان فتح علی خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی آواز بالکل استاد نصرف فتح علی خان جیسی لگ رہی ہے۔

ارسل امجد نے شاہ زمان علی خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا باپ ویسا بیٹا، یہ ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔

https://twitter.com/arsalhashmi/status/1663418136647925760?s=20

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی راحت فتح علی خان کے بیٹے کے گانے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کتنا دلکش آغاز ہے۔

ایک صارف نے شاہ زمان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ میں نے انہیں لائیو پرفارم کرتے دیکھا اور شاہ زمان علی خان حیرت انگیز گلوکار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد اس پر فخر محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سیدہ زوہا حسین نے شاہ زمان فتح علی خان کی خوبصورت آواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نصرت فتح علی خان کا چھوٹا ورژن لگتا ہے۔

شیری نامی صارف کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان صرف ایک گلوکار نہیں تھے بلکہ ایک استاد اور کمپوزر بھی تھے لہذا ہمارے پاس ان جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ شاہ زمان علی خان اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ اس سے قبل بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ اور امریکی ریاست ہیوسٹن میں پرفارم کیا گیا ان کا گانا ’کسے دا یار نہ وچھڑے‘ سوشل میڈیا پر خوب وائرل تھا جسے صارفین کی خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp