انتہاپسندی کے خلاف عالمی دن: پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، صدر زرداری

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور شدت پسندی کے بنیادی اسباب سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہاپسندی انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے تدارک کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسدادِ تشدد کنونشن پر کاربند ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں جیالا صدر لانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ قومی انسدادِ انتہاپسندی پالیسی 2024 فعال روک تھام کی ایک مؤثر حکمت عملی فراہم کرتی ہے، جو انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی تعلیمات اور انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ برداشت، مساوات اور باہمی احترام کا درس دیتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور اب پائیدار امن کے لیے تعلیم، مکالمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانونی تحفظات اور ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ انتہاپسند عناصر کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔

صدر مملکت نے کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے تحت تعاون کو فروغ دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ انتہاپسندی کی کوششیں کسی مذہب یا ثقافت کو بدنام کرنے کا ذریعہ نہیں بننی چاہئیں۔

مزید پڑھیں: جاپان کے شہنشاہ کی 66ویں سالگرہ: اسلام آباد سفارتخانے کی تقریب میں صدر زرداری مہمان خصوصی

اپنے پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، نفرت انگیز تقاریر اور گمراہ کن معلومات کے تدارک، اور خاندان و برادری کو انتہاپسند بیانیے کے خلاف پہلی دفاعی دیوار قرار دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تشدد پر امن کو اور تقسیم پر مکالمے کو ترجیح دی جائے، تاکہ ایسی دنیا تشکیل دی جا سکے جہاں نفرت پر امید غالب ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟