طلبا کو بیرون ملک روزگار دلانے کا حکومتی وعدہ، نجی کمپنیوں نے حکومت کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم زمینی حقائق اس اعلان کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران صرف 250 ہنرمند نوجوانوں کو سعودی عرب، قطر اور بحرین بھجوایا جا سکا، جبکہ ہزاروں منتخب امیدوار تاحال انتظار میں ہیں۔

بی ٹیوٹا کے ذریعے منتخب کی جانے والی نجی کنسلٹنٹ کمپنیوں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے جاری کیے گئے.

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بیشتر بجٹ تنخواہوں اور پنشن پر خرچ، ترقی کے لیے محدود وسائل دستیاب، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

متاثرین کے مطابق بعض کمپنیوں نے یورپی ممالک کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے اور جرمنی کے لیے 35 لاکھ روپے تک وصول کیے، لیکن تاحال کسی بھی نوجوان کو یورپ نہیں بھجوایا جا سکا۔

متاثرہ نوجوانوں میر حسن نے الزام عائد کیا کہ بی ٹیوٹا نے ترکش کنسلٹنٹ کمپنی، ریڈیس کمپنی اور ایک اور نجی کمپنی کو منتخب کیا تھا، جن میں سے 2 کمپنیاں ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ایک بھی نوجوان کو بیرونِ ملک روزگار فراہم نہ کر سکیں۔

متاثرین کے مطابق ترکش کنسلٹنٹ کمپنی کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے اور اس نے 3 تربیتی سیشن منعقد کیے، جن میں 580 نوجوانوں کو منتخب کیا گیا، تاہم انہیں تاحال بیرونِ ملک نہیں بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری نوکریاں آن لائن میرٹ پر تقسیم ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اعلان

طالب علم میر حسن نے کہا کہ منتخب نوجوانوں کی اصل اسناد کمپنی کے پاس موجود ہیں اور بعض امیدواروں کو مبینہ طورپرجعلی ورک پرمٹس جاری کیے گئے۔ ایک خاتون کو جرمنی میں ڈانس بارمیں ملازمت کا ورک پرمٹ دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب بی ٹیوٹا حکام کا کہنا ہے کہ نجی کنسلٹنٹ کمپنیاں ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ الزامات موصول ہوتے ہی بی ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا اور سی ایم آئی ٹی کے ذریعے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

معاملہ نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی کے زیرِ جائزہ ہے اور معمول کے مطابق امور کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی کو بھی عوامی فنڈز میں خردبرد کا ذمہ دار پایا گیا تو اسے قانون کے مطابق جوابدہ بناتے ہوئے مثال قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 کنسلٹنٹ کمپنیوں میں سے صرف ایک کمپنی نے 250 نوجوانوں کو خلیجی ممالک بھجوایا، جبکہ باقی کمپنیوں کی کارکردگی اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

نوجوانوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب