کرن جوہر یوٹیوبر کیری مناٹی کو عدالت لے گئے، وجہ کیا بنی؟

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف فلم ساز کرن جوہر نے مشہور یوٹیوبر اجے نگر المعروف کیری مناٹی کے خلاف ہتکِ عزت اور توہین آمیز مواد کی اشاعت پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا جس پر ممبئی کی مقامی عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے یوٹیوبر کو متعلقہ مواد ہٹانے کی ہدایت دے دی۔

جج نے اپنے حکم میں کہا کہ بادی النظر میں مدعا علیہان (اجے نگر اور ان کے منیجر دیپک چر) کی جانب سے مدعی کے خلاف ہتک آمیز بیانات اور نامناسب زبان استعمال کی گئی ہے۔ عدالت نے عبوری حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے نگر کو ہدایت کی کہ وہ ایسا کوئی بھی مواد فوری طور پر ہٹا دیں جو کرن جوہر کو نشانہ بناتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فلم سَیّارا کی کامیابی پر ’کرن جوہر‘ انتہائی جذباتی کیوں ہوئے؟

اس مقدمے میں اجے نگر ان کے منیجر دیپک چر، ون ہینڈ کلاپ میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، گوگل اور میٹا کو فریق بنایا گیا ہے۔ اگرچہ نگر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متنازع ویڈیو پہلے ہی حذف کی جا چکی ہے اور مزید عدالتی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ابتدائی طور پر مواد ہتک آمیز دکھائی دیتا ہے اس لیے عبوری ریلیف دیا جاتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اسے معاملے کی مکمل سماعت کا دائرہ اختیار حاصل نہیں۔

تنازع کی بنیاد یوٹیوب پر نشر ہونے والی ایک روسٹ ویڈیو ’کافی ود جلن‘ بنی جسے کرن جوہر کے مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ سے مشابہ قرار دیا گیا۔ کرن جوہر کی قانونی ٹیم کے مطابق ویڈیو میں نہ صرف ان کا تمسخر اڑایا گیا بلکہ بالی وڈ میں اقربا پروری جیسے موضوعات پر گفتگو کے دوران ان کے خلاف توہین آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی مکیش امبانی نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کمپنی خرید لی؟

کرن جوہر کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ مدعی نے دہائیوں کی محنت سے اپنی ساکھ اور نیک نامی قائم کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مواد ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

 قانونی ٹیم نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ اصل ویڈیو حذف کر دی گئی ہے تاہم اس کے کلپس اب بھی مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں جس سے مدعی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کیری مناٹی بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 45 ملین سے زائد ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز گیمنگ مواد سے کیا تھا بعد ازاں وہ سوشل اور تفریحی موضوعات پر تبصراتی اور روسٹ ویڈیوز بنانے لگے جنہوں نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی