پاکستان نے اپنا دوسرا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)  نے چین کے یانجیانگ سی شور لانچ سینٹر سے پاکستان کا دوسرا ملکی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا جو ملک کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ای او 2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں مکمل ملکی تحقیق اور نظامی انجینیئرنگ کے ذریعے ڈیزائن، تیار اور مربوط کیا گیا۔

اس کامیابی نے پاکستان کی سیٹلائٹ ڈیزائن، پی لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ اور مشن کی تیاری میں بڑھتی ہوئی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔

ای او 1 کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت

ای او 2 کو اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ اپنے پیشرو  ای او 1 کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زمین کی مشاہداتی معلومات فراہم کرے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

یہ سیٹلائٹ مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کر کے سطحی خصوصیات کی بہتر تفہیم کے ساتھ تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اور تصویری تسلسل فراہم کرتا ہے۔

قومی منصوبہ بندی اور ترقی میں کردار

ای او 2  پاکستان کے زمین مشاہداتی سیٹلائٹ بیڑے کو مزید مضبوط بناتا ہے جس سے قومی منصوبہ بندی، حکمرانی، وسائل کے انتظام اور ملکی سطح پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی کے لیے ضروری ڈیٹا کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم