پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اپنا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس-1 (1HS-) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے، جو اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

اسپارکو نے اس تاریخی لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید سیٹلائٹ درجنوں مختلف لائٹ بینڈز میں انتہائی تفصیلی تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پاکستان میں ماحولیاتی نگرانی، زرعی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کی حکمتِ عملیوں میں انقلاب متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال

اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے قوم کو اس سنگِ میل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک عظیم پیش رفت ہے، جو حکومتِ پاکستان کی بھرپور حمایت سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ ایس-1 کی بدولت ملک میں فصلوں، مٹی کی صحت اور پانی کے معیار کی غیر معمولی درستگی کے ساتھ نگرانی ممکن ہوگی۔

ساتھ ہی یہ سیٹلائٹ جنگلات کی کٹائی، آلودگی، گلیشیئر پگھلاؤ اور قدرتی آفات کے جائزے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ کی جدید صلاحیت سے لیس ہے، جو زمینی سطح پر موجود اُن خصوصیات کا پتہ لگا سکتی ہے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتیں، اسے ماحولیاتی تحفظ اور وسائل کے مؤثر انتظام میں گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

لانچ پاکستان اور چین کے مابین خلائی تعاون کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان اُن چند ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جو ہائپرسپیکٹرل ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ

ایچ ایس-1 سال 2025 میں پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ لانچ ہے۔ اس سے قبل ای او-1 جنوری میں اور کے ایس-1جولائی میں خلا میں بھیجے گئے تھے، جو مکمل طور پر فعال ہیں اور زمینی مشاہدات و مواصلاتی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

اسپارکو کے مطابق ایچ ایس-1 آج اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو جائے گا۔ 2 ماہ تک اس کی ان-آربیٹ ٹیسٹنگ جاری رہے گی، جس کے بعد اسے مکمل طور پر فعال قرار دیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف پاکستان کی خلائی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا بلکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں اس کا کردار مزید مستحکم کرے گا۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی سائنسی و تکنیکی ٹیموں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار کارکردگی پر سراہا۔

یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن کھوج اور سوشیو اکنامک ترقی کے لیے باہمی تعاون کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار