بنگلہ دیش: انتخابی معرکے میں بی این پی کی برتری، طارق رحمان وزیراعظم بننے کے لیے تیار

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی پارٹی چیئرمین طارق رحمان کے وزیرِاعظم بننے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی انتخابی مرحلہ مکمل، بنگلہ دیش میں بی این پی دو تہائی اکثریت کے قریب

13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق بی این پی نے 299 میں سے اعلان کردہ 180 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

حکومتی ذرائع کے اندازوں کے مطابق جماعت 200 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جو اسے واضح پارلیمانی اکثریت دلا سکتی ہے۔

بنگلہ دیش کی 300 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے کم از کم 151 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

انتخابات کو مبصرین نے مجموعی طور پر پرامن قرار دیا ہے۔ خواتین اور نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت کو اس انتخابی عمل کی نمایاں خصوصیت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان 2 نشستوں پر کامیاب

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پارلیمانی انتخاب اور عوامی رائے شماری میں مجموعی ووٹنگ کی شرح 61 فیصد سے زائد رہی، جو حتمی گنتی کے بعد مزید بڑھ سکتی ہے۔

بی این پی کے ترجمان نے ووٹنگ کے اختتام پر دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے، جس کے بعد وہ اہم آئینی اور قانون سازی اقدامات آگے بڑھا سکے گی۔

بی این پی کے رہنما طارق رحمان

دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش 54 نشستوں کے ساتھ نمایاں رہی، جبکہ چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے محدود کامیابیاں حاصل کیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جماعت اسلامی کی یہ کارکردگی اس کی انتخابی تاریخ کی بہترین کارکردگیوں میں شمار کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: طارق رحمان کی جامع طرزِ حکمرانی کی اپیل

یہ انتخابات اس لحاظ سے بھی تاریخی قرار دیے جا رہے ہیں کہ طویل سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد ملک میں نسبتاً پُرامن انتقالِ اقتدار کی فضا بنی۔

خاص طور پر عوامی لیگ کی عدم شرکت کے باعث کئی حلقوں میں مقابلہ یک طرفہ رہا، جس سے بی این پی کو فائدہ پہنچا۔

اسی روز ’جولائی چارٹر‘ کے نفاذ سے متعلق قومی عوامی رائے شماری یعنی ریفرنڈم بھی منعقد ہوا۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ واضح برتری سے آگے ہیں۔

منظور ہونے کی صورت میں اس منشور کے تحت 2 ایوانی پارلیمانی نظام سمیت کئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پرامن انتخابات اور ریفرنڈم کا انعقاد، چیف ایڈوائزر محمد یونس کا قوم سے اظہارِ تشکر

یہ انتخاب طاریق رحمان کے لیے بھی تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جو 17 برس جلاوطنی میں گزارنے کے بعد 25 دسمبر کو وطن واپس آئے اور پہلی بار خود بطور امیدوار میدان میں اترے۔

پارٹی قیادت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ بی این پی کی کامیابی کی صورت میں وہ وزیرِاعظم کا منصب سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: بے ضابطگیوں کے باوجود عوام نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش

اگرچہ بعض مقامات پر جھڑپوں، بے ضابطگیوں کے الزامات اور پولنگ اسٹیشنز میں خلل ڈالنے کی کوششوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

تاہم بڑی سیاسی جماعتوں نے مجموعی انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے مبصرین بنگلہ دیش کی حالیہ سیاسی تاریخ میں غیر معمولی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ انتخابی تشدد سے متعلق کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جو کئی دہائیوں میں پہلی بار ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین، رپورٹ

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟