عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے میں باقی 25 فیصد حکومتی حصص خریدنے کا فیصلہ

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عارف حبیب گروپ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی خرید لے گا۔

اس پیش رفت پر عملدرآمد کے بعد بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار نجی شعبے کے پاس آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

دسمبر 2025 میں گروپ نے 135 ارب روپے کے عوض پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

اس اقدام کا مقصد خسارے میں چلنے والی فضائی کمپنی کی ازسرِنو تنظیم، طیاروں کے بیڑے میں اضافہ اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارے کو منافع بخش بنانا ہے۔

بحالی کے منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کنسورشیم اب فیصلہ سازی کا مکمل اختیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد علی حبیب نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپریل کے اختتام تک انتظامی تبدیلیاں نافذ کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

’جس کے بعد کمپنی مکمل طور پر نجی ادارے کے طور پر کام کرے گی اور حکومت کی جانب سے نامزد ارکان شامل نہیں ہوں گے۔‘

ان کے مطابق سرپرستوں کی تبدیلی اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں متوقع ہے۔

حکومت نے کنسورشیم کو باقی حصص، جن کی مالیت تقریباً 45 ارب روپے ہے، خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی ہے اور اس کی آخری تاریخ اپریل کے اختتام پر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے تحت رقوم کی منتقلی کے لیے 12 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے، جس سے یہ خریداری قابلِ عمل ہو گئی ہے۔

کامیاب کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر (34.1 فیصد)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (33.9 فیصد)، لیک سٹی (16 فیصد) اور سٹی اسکول بمع اے کے ڈی گروپ (16 فیصد) شامل ہیں۔

نئی انتظامیہ کو 125 ارب روپے کی مالی معاونت حاصل ہوگی، جس کے ذریعے اصلاحات نافذ کی جائیں گی اور قومی فضائی کمپنی کی نئی شناخت کے لیے سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری مکمل، 135 ارب میں سے حکومت کو کتنی رقم ملے گی؟

پی آئی اے کا قیام 1955 میں عمل میں آیا تھا جبکہ 2016 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کنورژن ایکٹ کے تحت اسے عوامی محدود کمپنی میں تبدیل کیا گیا۔

مئی 2024 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد کمپنی کو حصص بازار سے نکال دیا گیا۔

جسے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا مکمل ذیلی ادارہ بنا دیا گیا، جو مارچ 2024 میں نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم