بھارت کے خلاف عمدہ بولنگ، شاہد آفریدی کی صائم ایوب کی تعریف

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ بولنگ پر صائم ایوب کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ کیا اس میچ کا مردِ میدان پہلے ہی صائم ایوب کو قرار دیا جا سکتا ہے؟

شاہد آفریدی کے اس تبصرے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی صائم ایوب کی کارکردگی پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور انہیں مستقبل کا باصلاحیت آل راؤنڈر قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب کی بولنگ نمایاں رہی۔

صائم ایوب نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں وہ میچ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔

ان کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں بھرپور داد دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم