افغانستان کے راشد خان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے کپتان راشد خان نے پیر کے روز ٹی20 کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا‘، کرکٹر راشد خان کے کابل سے متعلق اہم انکشافات

یہ تاریخی کارنامہ افغانستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں یو اے ای کے خلاف دہلی میں حاصل ہوا جب راشد خان نے یو اے ای کے محمد عرفان کو اننگز کے 16ویں اوور میں آؤٹ کیا۔ یہ ان کے اسپیل کا آخری اوور تھا۔

راشد خان میچ کے آغاز پر 699 وکٹیں لے چکے تھے اور یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف وکٹیں نمبر 698 اور 699 حاصل کی تھیں۔

راشد خان نے 20 گیندوں پر صرف 17 رنز دیے۔ محمد عرفان ریورس سوئپ کھیلنے کی ناکام کوشش میں ہٹ وکٹ ہوئے۔

اگرچہ رشید خان نے یہ سنگ میل حاصل کر لیا انہوں نے جشن معتدل رکھا کیونکہ افغانستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے مزید جیت اور دیگر نتائج کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

ٹی20 کرکٹ میں وکٹیں لینے کے لحاظ سے رشید خان دیگر بولرز سے بہت آگے ہیں۔ ریٹائرڈ ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر ڈوائن براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا

اگرچہ سنہ 2023 میں پیٹھ کے آپریشن کے بعد راشد خان کی فارم میں کمی آئی تھی لیکن انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 5 وکٹیں لے کر اپنی کلاس ثابت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ