محسن نقوی بھائی کو ’نااہل‘ اور ’جاہل‘ نہیں کہا، بیان غلط انداز میں پیش ہوا، شعیب اختر کی وضاحت

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

شعیب اختر نے واضح کیا کہ میں نے جو اصطلاحات استعمال کیں جیسے ’نااہل‘ اور ’جاہل‘، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے محسن بھائی کو نشانہ بنایا۔ میرا اشارہ ان افراد کی طرف تھا جو انٹرنیشنل کرکٹ چلا رہے ہیں۔ تاہم انڈین ٹی وی نے اسے غلط انداز میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسے کرکٹ کا نہیں پتا وہ بورڈ کا چیئرمین ہے، جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم، شعیب اختر

انہوں نے مزید کہا کہ اسی پروگرام میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ محسن بھائی کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں ہونی چاہیے، یہ میں برداشت نہیں کروں گا۔ محسن نقوی ایک اچھے انسان ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسے کرکٹ کا نہیں پتا وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے اپنا وکیل کرلیا‘، ڈاکٹر نعمان کے نوٹس ملنے پر شعیب اختر نے کیا پیغام دیا؟

بھارتی چینیل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالائق اور جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔

سابق کرکٹ اسٹار نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے بندے کو اسٹار بنایا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کرسکتا، ایسے لوگوں کو اسٹار بناؤ گے تو یہی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟