پاکستان بھر میں عوام مریم نواز کے طرزِ حکمرانی سے متاثر اور اپنے علاقوں میں ویسے ہی ترقیاتی کام دیکھنا چاہتے ہیں، سینیٹر افنان اللہ خان

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک اِنصاف کی سیاست نہ تو کسی نظریے اور نہ عوامی مفادات پر مبنی ہے۔ اُس کا صرف ایک ہدف ہے کہ عمران خان جیل سے باہر آ کر ایک بار پھر وزیراعظم بن جائیں۔ جب آپ کی سیاست کا ہدف اِتنا محدود ہو جائے تو زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اِن کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن اِن کی سیاست کا نتیجہ مجھے زیادہ اچھا دِکھائی نہیں دیتا۔عمران خان کی طرزِ سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے، رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللہ کا بیان کہ عمران خان ڈیل پر راضی نہیں، پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ عمران خان جو ڈیل مانگ رہے ہیں وہ اُنہیں مل نہیں سکتی۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے کہ اُن کی سیاست کس طرح کی ہوگی، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں اُنہیں اس طرزِ سیاست سے فائدہ ہوتا ہے تو لگے رہیں۔

مریم نواز کی کارکردگی کے چرچے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے چرچے پورے پاکستان میں ہیں۔ میں کراچی جاتا ہوں تو لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ اگر پنجاب کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام ہو سکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں ہو سکتے۔ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح کی تبدیلی مریم نواز شریف پنجاب میں لے کر آئی ہیں اُس طرح کی تبدیلی پورے پاکستان میں آئے اور ان شاء اللہ وہ آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، خواجہ آصف

تحریک انصاف نے مظلومیت کا بیانیہ 2024 کے انتخابات میں بیچ لیا ہے جب اِن کو ایک تو مظلومیت کا ووٹ پڑا اور دوسرا اُس وقت جو مہنگائی کی صورتحال تھی تو اُس کا نقصان برسرِاقتدار جماعت کو ہوتا ہے۔ لیکن آئندہ مظلومیت بِکے گی نہ اب وہ معاشی عدم استحکام کی صورتحال ہے جو پاکستان تحریکِ انصاف کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی جب مُلک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا تھا۔ہری پور کے ضمنی انتخابات اور اُن کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کی دھرنا اور احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چُکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ایک ایسا وقت آئے جب احتساب کا عمل سب کے لئے یکساں ہو اور سیاسی معاملات سے دور ہو۔

ہرزہ سرائی کا موجب مقدمات کیوں بنائے جاتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ اِس ملک میں سیاستدانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں اور اِس بات کی بہت بڑی تاریخ موجود ہے بلکہ بہت سارے لوگوں نے یہ بات بھی کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا۔ لیکن بات یہ ہے کہ خان صاحب کے خلاف توشہ خانہ ون اینڈ ٹو اور القادر ٹرسٹ اوپن اینڈ شٹ یعنی واضح کیسز ہیں۔ یہ بات ضرور ہے کہ ہو سکتا ہے سیاست میں آنے کے بعد یہ اپنے کیسز ختم کروا لیں جبکہ یہ سب کو چور کہتے رہے۔ لیکن اس ملک کی تاریخ دیکھیں تو معاملات آگے پیچھے ہو جاتے ہیں کسی چیز کو آپ خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا حکم نہ مان کر ہم تباہ ہوگئے، علی امین گنڈاپور

سیاسی انجینئرنگ والے مقدمات دوسرے ہوتے ہیں وہ مجھ پر بھی بنے، میرے والد صاحب پر بھی بنتے رہے۔ ہمیں اِس بات کا اندازہ ہے کہ ایسے کیسز کیا ہوتے ہیں۔ اُن مقدمات کے اندر اگر کچھ نہ ہو تو وقت کے ساتھ وہ ختم ہو جاتے ہیں۔ جعلی مقدمات کے خاتمے کے لیے نیب اور ایف بی آر کا کردار ختم کرنا پڑے گا۔ آپ ایک سسٹم کے اندر سے 4 اچھی چیزیں کر رہے ہیں اور 50 بری چیزیں کر رہے ہیں تو لوگوں کے لیے فرق کرنا مُشکل ہو جاتا ہے کہ اب ٹھیک ہو رہا ہے کہ غلط ہو رہا ہے۔

میرے والد مشاہد اللہ خان کو اللہ نے بہت بصیرت سے نوازا تھا

18 فروری اپنے والد کے یومِ وفات کو یاد کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا اللہ نے اُنہیں بڑی بصیرت سے نوازا تھا۔ وہ کئی ایسی باتیں کر جاتے تھے کہ لوگ کہتے تھے کہ ایسا نہیں ہو سکتا اور بعد میں ایسا ہی ہوتا تھا۔ ایسا ہی کلپ اُن کا وائرل ہو گیا جس میں وہ پی ٹی آئی کے رونے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ میری سیاسی تربیت میں میرے والد کا بہت بڑا کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ