امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے، ایریک ٹرمپ نے اسرائیلی ڈرون ساز کمینی ایکسٹینڈ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ 1.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کمپنی کو فلوریڈا کی ایک تعمیری کمپنی جے ایف بی کنسٹرکشن) کے ساتھ مرجر کے ذریعے پبلک کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کا 10 ملین ڈالر مالیت کا جاسوس ڈرون مار گرایا
ایکسٹینڈ اپنی کچھ ڈرون مصنوعات کو ‘low cost per kill’ یعنی کم لاگت فی ہلاکت والے ہتھیار کے طور پر مارکیٹ کرتی ہے۔ کمپنی نے حالیہ غزہ جارحیت کے دوران ان ڈرونز کا استعمال کیا، خاص طور پر شہری علاقوں اور قریبی لڑائی میں۔
امریکی فوجی معاہدے اور پیداواری توسیع
کمپنی نے فلوریڈا میں پروڈکشن سائٹ قائم کی اور امریکی پینٹاگون سے ملین ڈالر کے معاہدے حاصل کیے۔ کمپنی کو یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف وار کے ‘ڈرون ڈومیننس پروگرام’ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے، جس کی کل مالیت 1.1 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
ٹرمپ خاندان کی حمایت
معاہدے میں ایریک ٹرمپ کے ساتھ انیوزوئل مشینز کمپنی بھی شامل ہے، جو امریکی صدر کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئر کی معاونت اور رہنمائی میں ہے۔ ایکسٹینڈ کے سی ای او ایوِو شاپیرا کے مطابق جے ایف بی کنسٹرکشن کے ساتھ مرجر کمپنی کو امریکی پبلک کیپیٹل مارکیٹس تک رسائی دے گا اور پیداوار بڑھانے میں مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حمایت ترک کرنے تک امریکا سے تعاون نہیں ہوسکتا، آیت اللہ خامنہ ای
اس سرمایہ کاری پر تنقید بھی سامنے آئی ہے، جس میں ٹرمپ خاندان کے کاروباری تعلقات اور ممکنہ مفادات کے تصادم پر بحث کی گئی ہے۔ گزشتہ سال ڈومیناری ہولڈنگز نے جے ایف بی کنسٹرکشن میں 44 ملین ڈالر کی نجی شیئر پلیسمنٹ کا انتظام کیا تھا، جس کے بعد جے ایف بی کے شیئرز میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔













