ایران نے اسرائیل کا 10 ملین ڈالر مالیت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 دشمن ڈرون مار گرائے، جن میں اسرائیل کا جدید جاسوس ڈرون ’ہرمس‘ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان

بدھ کے روز ایرانی فوج نے بتایا کہ یہ ڈرون ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں حساس مقامات کی نگرانی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن اسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے بروقت پہچان کر میزائل سے تباہ کر دیا۔

اسرائیلی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ہرمس ڈرون ایران میں گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی بے بسی بڑھنے لگی، ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے صلاحیتیں ناکافی

اس ڈرون کو اسرائیلی کمپنی ’ایلبٹ سسٹمز‘ نے تیار کیا ہے اور اسے ’کوکاو‘ یعنی ستارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ڈرون طویل وقت تک فضا میں رہ کر جاسوسی اور نگرانی جیسے کام انجام دیتا ہے، اور اس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ ڈالر (10 ملین) ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں