پاکستان اور امریکا کا روزویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم معاہدہ

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور امریکا نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہوٹل کی دیکھ بھال، مرمت اور ممکنہ ترقی کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا

اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ امریکا کی جانب سے امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق اس معاہدے کا مقصد روزویلٹ ہوٹل کی موجودہ حالت، اس کی مرمت اور مستقبل میں بہتر استعمال کے امکانات کا جائزہ لینا ہے، تاکہ اس سے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک انتظامیہ کا پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

معاہدے کے تحت دونوں ممالک روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تکنیکی، تجارتی اور اقتصادی پہلوؤں کا مشترکہ جائزہ لینے کے لیے ایک باقاعدہ اور وقت مقررہ فریم ورک قائم کریں گے، جس کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور باہمی مفادات کے مطابق پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے۔

حکام کے مطابق مین ہیٹن میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی اہم تجارتی حیثیت اور نیویارک کے پیچیدہ بلدیاتی اور زوننگ قوانین کے پیش نظر ادارہ جاتی تعاون سے عملدرآمد کے خطرات کم ہوں گے، ریگولیٹری عمل میں وضاحت آئے گی اور اس اثاثے کی زیادہ سے زیادہ قدر حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟

حکومت کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے اہم علاقے مین ہیٹن میں واقع ہے، اس لیے اس کی ترقی سے نہ صرف پاکستان کو معاشی فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم