راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے ایک جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کئی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی راجوڑی کے علاقے سندربنی اور دیگر مقامات پر نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن (سی اے ایس او) کا آغاز کیا ہے۔

لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کا دعویٰ

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل نگرانی کی بنیاد پر 19 فروری 2026 کی علی الصبح سندربنی کے علاقے ناتھوا تِبہ، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہے، میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی۔

حکام کے مطابق اس کے بعد زمینی آپریشن کے ساتھ فضائی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

فوجی کیمپ پر حملے کی اطلاعات

دوسری جانب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ علاقے میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں، جس میں مبینہ طور پر ایک بھارتی فوجی افسر کو دکھایا گیا ہے، متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

واقعے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

وزیرستان سے گیس کی کمرشلائزیشن شروع، روزانہ کتنی گیس فروخت کی جائےگی؟

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے