سوشل میڈیا پر ’ٹرولنگ‘ کا اسلام میں کیا حکم ہے؟ علما کی اہم رائے سامنے آگئی

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علمائے کرام نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ، گالم گلوچ، فحش زبان اور ویوز کے لیے جھوٹے کیپشنز استعمال کرنے کو شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے۔

یہ بات نجی ٹی وی شو کی رمضان ٹرانسمیشن میں اینکر وسیم بادامی کے سوال کے جواب میں سامنے آئی جنہوں نے فقہی نقطہ نظر سے ٹرولنگ کی اجازت کے بارے میں سوال کیا۔ اینکر نے کہا کہ پہلے اسے گالی دینا کہا جاتا تھا لیکن اب اس عمل کو ’ٹرولنگ‘ کا نام دے دیا گیا ہے اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟

اس پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ عنوان بدلنے سے حقیقت نہیں بدل جاتی۔ جو شخص گالم گلوچ کرتا ہے اور فحش زبان استعمال کرتا ہے اس کے اثرات معاشرے پر بھی پڑتے ہیں اور یہ عمل کسی صورت جائز نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ آدھے ہندوستان کو گرفتار کرلے گی‘، پاکستانیوں کی جانب سے مودی سرکار کی ٹرولنگ

میزبان کے سوال پر کہ مس لیڈنگ کیپشنز جو زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے لگائی جاتی ہیں اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ علمائے کرام نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی کیپشنز لگانا اور لوگوں کو دھوکہ دینا ذہنی اذیت کا سبب بنتا ہے۔ جب کوئی شخص کسی ویڈیو کو کلک کرتا ہے اور اسے توقع کے مطابق مواد نہیں ملتا تو یہ شدید ناراضگی اور تکلیف پیدا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا عمل نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ گناہ بھی ہے اور اس کی وجہ سے متاثر ہونے والے شخص پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کا گناہ بھی اس شخص کے اعمال میں شامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان