بیٹے نے کیریئر تنازع پر باپ کو قتل کردیا، لرزہ خیز انکشافات

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکھنؤ میں 21 سالہ نوجوان کو اپنے والد کے بہیمانہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کیریئر کے معاملے پر جھگڑے کے بعد اپنے والد کو گولی مار کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت ضعیف العمری کی وجہ سے عمر قید میں تبدیل

متوفی منویندر سنگھ (49 سالہ) دواسازی اور شراب کے کاروبار سے وابستہ تھے اور جمعہ سے لاپتا تھے۔ پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران شواہد ملنے پر بیٹے اکشَت پرتاپ سنگھ سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق والد چاہتے تھے کہ بیٹا مقابلے کے امتحانات دے کر میڈیکل کے شعبے میں کیریئر بنائے، تاہم اس معاملے پر دونوں کے درمیان اکثر تنازع رہتا تھا۔ جمعہ کی شام ہونے والے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر ملزم نے والد کو گولی ماری اور شواہد چھپانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، اسپتال میں طبی سروسز معطل

واقعے کے بعد فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور گھر سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کے دیگر حصوں کی تلاش جاری ہے اور ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

سینئر پولیس افسر اکرانٹ ویر نے کہا کہ حاصل شدہ شواہد کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی عمل یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!