ای سی سی اجلاس: پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا علی پرویز ملک، رانا تنویر حسین، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل پر پابندیاں، بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معیشت سے متعلق اہم امور زیر غور آئے اور متعدد فیصلے کیے گئے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس میں پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی تجویز پیش کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پہلے منظور شدہ ریزرو قیمتوں پر گندم فروخت کرنے کی کوشش کم بولیوں کے موصول ہونے کے باعث کامیاب نہیں ہو سکی۔

موجودہ ذخیرہ اندوزی کے مسائل اور اس سے وابستہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو فرسٹ اِن، فرسٹ آؤٹ (ایف آئی ایف او) بنیاد پر نئی ریزرو قیمتوں کے ساتھ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ مقامی گندم کی فی 40 کلو قیمت 4 ہزار 150 روپے جبکہ درآمدی گندم کی فی 40 کلو قیمت 3 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اجلاس میں سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ رقم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے قانونی و آئینی تقاضوں کے مطابق منتقل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گندم کی امدادی قیمت پر نیا تنازعہ، سیاسی یا انتظامی؟

اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن نے سی اینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کے تصفیے اور پیٹرولیم لیوی کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی۔

کمیٹی نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے آئندہ اجلاس میں مزید تفصیلی پیشکش کے لیے مؤخر کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں