عمران خان کے کیسز کیوں آگے نہیں بڑھ رہے؟ علیمہ خان پارٹی قیادت پر برہم

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی قیادت اور بعض رہنماؤں کی مبینہ خاموشی پر سخت سوالات اٹھا ئے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب وہ اپنے بھائی کے لیے کھل کر آواز اٹھائیں گی، چاہے محسن نقوی کچھ بھی کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر چند لوگ کھڑے ہو کر بیان دیتے ہیں تو اس سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر محسن نقوی کے بیان کا جواب کیوں نہیں دیا گیا اور کیوں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بہنیں قصوروار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، شاندانہ گلزار کا علیمہ خان کے انٹرویو پر سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ پارٹی وکلا اور رہنما جو اب چیئرمین اور ایم این اے بن چکے ہیں، وہ بانی کے کیسز تک نہیں لگوا پا رہے اور نہ ہی کہیں نظر آ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر علی ظفر کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کہاں غائب ہیں اور کیس کیوں نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کئی بار وکلا کو ہدایت کی کہ کیسز دائر کیے جائیں، مگر عملی طور پر کچھ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت مکمل خاموش ہے اور انہیں یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، علی امین گنڈاپور کا پارٹی سے قطع تعلق، معاملہ کیا ہے؟

عظمیٰ خان نے بھی اسی موقع پر کہا کہ پارٹی قیادت نظر نہیں آ رہی اور مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر انہیں اپنے اہل خانہ کی معلومات پارٹی سے ملیں گی یا محسن نقوی سے؟

ان کا کہنا تھا کہ بعض رہنما اکیلے فیصلے کر رہے ہیں اور اہل خانہ کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، جو کہ شرمناک ہے۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان کب کب عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ بنیں؟

انہوں نے کہا کہ اگر اہل خانہ کو مطمیئن رکھا جاتا تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی، مگر پارٹی رہنما خاموشی سے رابطے کرتے رہے اور معلومات فراہم نہیں کیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور عوام جانتے ہیں کہ پارٹی میں غدار کون ہیں اور انہیں بھی مکمل معلومات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد علیمہ خان بہنوں کے ہمراہ چیف جسٹس کے چیمبر کی جانب دوبارہ روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی علیمہ خان سے ملاقات کی اور طویل مشاورت کے بعد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟