جعلی فوجی افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی، پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی میں ملزم محمد نعمان کو گرفتار کیا ہے، جس پر لوگوں کو پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیانے کا الزام ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ملزم خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم دھوکا دہی سے اب تک شہریوں سے 28 لاکھ روپے بٹورے چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ اور مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لے گئی تصاویر بھی برآمد کر لی گئی۔ قبل ازیں ملزم پنجاب پولیس کا کمانڈو بن کر بھی سادہ شہریوں کو ہراساں کرتا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی