پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھینا جھپٹی کی کارروائیوں میں مسلسل غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ عدم تحفظ کا احساس اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت میں رہنے والے تمام شہری اپنی قیمتی اشیا بالخصوص مہنگے موبائل فون لے کر گھر سے نکلنے سے پہلے ایک ہزار بار سوچتے ہیں۔
چند برس پہلے تک وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز نہ ہونے کے برابر تھے۔ تاہم اب یہ شہر بھی رہزنوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھیں؟ لوگوں کی اسی پریشانی کو بھانپتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر شہریوں کی مدد کا بیڑا اٹھا لیا۔
اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اسلام آباد کے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے، میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ سب سے رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کروں گا۔ آپ مجھے یہاں ٹیگ کر سکتے ہیں، میں آپ کی شکایات کا براہ راست جواب دوں گا اور یہ بھی یقینی بناؤں گا کہ ہر مسئلہ/شکایت حل ہو’۔
In order to address the complaints of the citizens of Islamabad, i will be using my twitter account to stay in touch with everyone. You can tag me here, i will respond to your complaints directly and will also ensure that no issue / complaint goes unresolved.
-DIG Operations,…— Syed Shehzad Nadeem Bukhari (@ShehzadPSP) May 31, 2023
اس ٹویٹ کے جواب میں صارفین نے کافی دلچسپ بحث شروع کی،
نوید عباسی نے تو آتے ہی اپنی پہلی شکایت درج کردی
Sir, I reported the theft of my mobile phone by a cab driver, but despite lodging a complaint with proof at PS Shahzad town a month ago, but I haven’t received any response from the assigned police officer (shahzad ASI 0346 5344454) handling the case.
Best!
03335552350— Naveed Abbasi (@NaveedA17708350) May 31, 2023
جواد خان نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسلام آباد کے ‘لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں آپ جیسے افسر ملے
Appreciated ! In every city’s Need a responsible police officer like you . This is a very Good luck for the people of Isb.
— Jawad Khan Yusufzai (@Jawad_Yusufzai) May 31, 2023
عبید قریشی نے امید کی ہے کہ اب گزشتہ کیسز بھی حل کیےجائیں گے
Insha’Allah and hopeful you will control the street crimes particularly robbery in Islamabad. and Pls also play your role to resolve the existing cases efficiently. Excuses & lack of cooperation from lower staff make the situation more terrible. All the very best
— Ubaid Qureshi (@Ubaid_Qu) May 31, 2023
ڈاکٹر صبا عثمان نے تعریف کرتے ہوئے کہا،انتہائی قابل تعریف اور حوصلہ افزا قدم
Highly appreciative and very encouraging step 👍
— Dr Saba Osmaan (@SabaOsmaanqazi) May 31, 2023
یوسف خان نے کہا: شہزاد صاحب! آپ کی پولیس سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہے لیکن زمینی حقائق کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے، آج کل آپ کی پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ واردات ایجاد کیا ہے
شہزاد صاحب آپ کی پولیس سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہے لیکن زمینی حقائق ایسا کچھ نہیں، آج کل آپ کی پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ واردات ایجاد کیا ہے میری گاڑی کے شیشے پر دو فیصد tintہیں ، ریڈ زون سے سمیت ہر علاقے میں جاتا ہوں ٹریفک پولیس والے نے کبی نہی روکا نہ ہی اعتراض کیا
— Yousaf Khan (@YousafK093) June 1, 2023
عباس احمد نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا
سر ہم آپکو میپنشن تب سے کرھے ہے جب سے آپ ڈی آئی جی اسلام آباد اے ہے مگر آج تک افسوس کے ساتھ کہنا ہورہا ہے کی آپ نے کوئی جواب کوئی ایکشن نہیں لیا جزاک اللّه
— Abbas Ahmed (@abbasHQahmed) May 31, 2023
نقیب عباسی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ تھانے میں رشوت لینے والوں کے لیے بھی کوئی اقدام کیے جائیں
پورے پاکستان میں تھانے میں جب کوئی جاتا تو رشوت کے بغیر شنوائی نہیں ہوتی
اس حوالے سے اگر کوئی ایسا نظام بنا دیا جائے
اور مزید یہ کہ تھانے میں جو بھی کارروائی ہو اس کی مکمل وڈیو لازمی بنے
دوسرا پولیس آفیسرز اور عملے کا کوئی ریویوز اینڈ ریٹنگز سسٹم ہو— NAQEEB ABBASI (@mnaqeebabbasi) June 1, 2023