کوٹہ سسٹم کی شرعی حیثیت سے متعلق درخواست کی سماعت اپریل تک ملتوی

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل کی سماعت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم اسلام کے اصولوں کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 1992 کے زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دیدیا

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے واضح کیا کہ آرٹیکل 27 میں کوٹہ سسٹم کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوٹہ سسٹم 40 سال کے دورانیے کے بعد ختم ہو چکا ہے۔

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کوٹہ سسٹم کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مقدمے سے بریت ملازمت پر بحالی کا جواز نہیں، سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار کی بحالی کی درخواست مسترد

مزید برآں، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ کوٹہ سسٹم صوبوں کی آبادی کے تناسب سے موجود ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تصدیق کی کہ جی ہاں، ہر صوبے کی آبادی کے تناسب کے مطابق اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جن صوبوں کی آبادی کم ہے انہیں بڑھایا جائے۔

ان ریمارکس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے