میک بک سے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست: “لیپ ٹاپ موجودہے تو براہ کرم درخواست نہ دیں”

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے باصلاحیت طالب علموں میں رواں سال میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کے لیے طالب علموں کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا وہی مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے بحث کا آغاز تب ہوا جب کنگ کانگ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا میک بک پر پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دیتے ہوئے

 

مذکورہ صارف کی ٹوئٹ ٹویٹر پر وائرل ہوئی تو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ بھی خود کو اس ٹویٹ پر تبصرہ کرنے سے روک نہیں پائی اور صارف کو ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا اگر آپ کے پاس پہلے سے لیپ ٹاپ ہے تو براہ کرم درخواست نہ دیں۔ جو لوگ استطاعت نہیں رکھتے وہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ بہت سے خاندانوں کی زندگی بدل سکتا ہے۔ آئیے ایک ساتھ آگے بڑھیں!

جہاں صارفین اس بات پر متفق نظر آئے کہ جن طلبا کے پاس پہلے سے لیپ ٹاپ موجود ہیں وہ درخواستیں نہ دیں وہی کچھ صارفین اس حوالے سے حکومت کو مزید سخت چیک اینڈ بیلینس کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اس التجا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب تک کہ حکومت کے پاس درست ریکارڈ موجود نہ ہو۔

 

حکومت کی جانب سے طلبا کے لیے باقی اسکیمز کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہر مفت اسکیم کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے، جیسے اسکالرشپ۔ اگر آپ آسانی سے فیس ادا کر سکتے ہیں، تو کسی اور کا موقع چھیننے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے تمام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ(laptop.pmyp.gov.pk)پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20جون ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp