بھارتی اخبار دی ہندو نے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کامیاب عسکری سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی 2025 میں پیشرفت اور امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پذیرائی پاکستانی دفاعی صنعت کے لیے مفید ثابت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات نے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
اخبار کے مطابق پاکستان آذربائیجان، میانمار، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی دفاعی معاہدوں کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: 2025ء بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور سفارتی ہزیمت کا سال ثابت ہوا، دی ہندو کا اعتراف
مزید کہا گیا کہ چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب روپے سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ خلیج کے ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی سیکیورٹی وابستگی پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔














