ایرانی سفارت کار منحرف ہوجائیں، پاسدارن انقلاب فورسز ہتھیار ڈال دیں: ٹرمپ

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوج، پولیس اور پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور ملک کی موجودہ مذہبی قیادت سے علیحدگی اختیار کر لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو اہلکار ایسا کریں گے انہیں مکمل استثنیٰ اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں 5 مارچ کو خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کریں جو 1989 کے ایرانی انقلاب کے بعد سے اقتدار میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے عالمی توانائی کی ترسیل ہر صورت برقرار رہے گی، ٹرمپ کا صورت میں آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان

انہوں نے کہا ’میں ایک بار پھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب، فوج اور پولیس کے تمام اہلکاروں سے کہتا ہوں کہ ہتھیار ڈال دیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنا ملک واپس لیں۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔
’ہم آپ کو مکمل استثنیٰ دیں گے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو آپ تاریخ کے درست رخ پر ہوں گے۔‘

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی موت نہیں دیکھنا چاہتے۔

ایرانی سفارتکاروں کو بھی پناہ لینے کی دعوت

امریکی صدر نے دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیاسی پناہ حاصل کریں اور ایران کے مستقبل کی تشکیل میں امریکا کے ساتھ تعاون کریں۔ ٹرمپ نے کہا ’ہم دنیا بھر میں ایرانی سفارتکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پناہ کی درخواست دیں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں ہماری مدد کریں۔‘

بعد ازاں امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت امریکا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان پر غور نہیں کر رہا۔

ایرانی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ لڑائی میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کے مطابق ایران کا فضائی دفاعی نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے، ایران کی فضائیہ اب عملی طور پر موجود نہیں رہی، ایرانی طیارے اور مواصلاتی نظام تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے تقریباً 60 فیصد میزائل اور 64 فیصد لانچرز تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ ایرانی بحریہ کے 24 جہاز بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ  ان کی بحریہ بھی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ

امریکی صدر نے تہران پر الزام لگایا کہ ایران ماضی میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ممالک کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، لیکن ہم نے آ کر ان کے منصوبے ختم کر دیے۔

ایران کی نئی قیادت کے انتخاب میں کردار کا اشارہ

ٹرمپ نے اس سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران کی آئندہ قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہلاک ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا ممکنہ نیا رہنما بننے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’کمزور امیدوار‘ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان