نواز شریف چند مہینوں میں پاکستان ہوں گے، مریم نواز

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے وہ آئندہ چند ہفتوں میں ملک میں ہوں گے، انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے لیکن ٹکٹ کنفرم ہونے تک حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے بیساکھیوں کی ضرورت تھی، چار سال اقتدار میں رہے تو اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرتے رہے، اقتدار سے باہر آئے تو اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر  دیا،ن لیگ حقائق پر بات کرے گے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، ہمیں کسی کی بیساکھیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی چور کی پختونخوا میں 10 سال تک حکومت رہی، سب سے زیادہ فنڈز ملنے کے بعد بھی کے پی میں سہولیات نہیں، کے پی کی پولیس تنہا کھڑی ہے، اس سے ظاہر ہوتا  ہے کہ فنڈز کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے سینیئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے وہ آئندہ چند ہفتوں میں ملک میں ہوں گے،  لیکن ٹکٹ کنفرم ہونے تک حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی۔

اس دوران مریم نواز نے صحافیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صحافی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں ، اس حوالے سے انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کا نام  بھی لیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی