عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے قومی کرکٹر پر نئے الزامات عائد کردیے

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کرکٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے اور بچوں کے لیے حالات مشکل بنا رہے ہیں۔

ثانیہ اشفاق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا کہ وہ جس گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اس کا معاہدہ منسوخ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مانچسٹر منتقل ہو جائیں جہاں نہ تو وہ خود اور نہ ہی ان کے بچوں کا کوئی خاندان، سہارا یا تعلقات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بچوں کی زندگی، اسکول، دوست اور استحکام یہاں ہے۔ گھر کھونے کا سامنا اور بالکل اجنبی جگہ منتقل ہونے کا کہا جانا انتہائی پریشان کن ہے خاص طور پر جب میرا واحد مقصد ہمیشہ ان کی حفاظت، استحکام اور بھلائی رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ثانیہ اشفاق نے الزام لگایا کہ عماد وسیم پہلے ہی انہیں کافی صدمہ پہنچا چکے ہیں اور اب وہ بچوں کے لیے حالات مزید مشکل بنا رہے ہیں انہیں ان کے گھر سے نکال کر جذباتی دباؤ میں ڈال رہے ہیں جس سے بچوں کے لیے مستقل مزاجی اور تحفظ کا احساس متاثر ہو رہا ہے۔

اس سے قبل ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر قتل اور جبری اسقاطِ حمل کے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے تاہم عماد وسیم کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ریکارڈ، بشمول میڈیکل رپورٹس اسقاطِ حمل سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہیں۔ لیگل ٹیم نے بتایا کہ اس معاملے پر ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اہلیہ کے الزامات پر عماد وسیم کا جوابی وار، قانونی نوٹس بھیج دیا، شواہد کے ساتھ عدالت جانے کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا کہ نومبر 2023 میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کیے گئے فیصلے باہمی رضامندی سے ہوئے تھے اور اس معاملے میں عماد وسیم کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ متعلقہ ڈاکٹرز اس مؤقف کی تصدیق کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کے بعد ثانیہ اشفاق کی جانب سے ان پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں اپنے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دینا بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!