بھارتی اداکارہ راشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک مبینہ آڈیو کلپ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے نجی گفتگو قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسے فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی، تصاویر جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر راشمیکا مندانا کی والدہ سمن مندانا اپنی بیٹی کی ماضی کی منگنی اور اداکار رکشیت شیٹی کے ساتھ اختلافات کا ذکر کرتی سنائی دیتی ہیں۔ یہ آڈیو اس وقت دوبارہ سامنے آئی ہے جب راشمیکا نے حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کی ہے۔
Rashmika Mandanna says the alleged private conversation from eight years ago was recorded and shared without her consent
actress asked platforms to remove the content within 24 hours warning that legal action may follow😮#rashmikamandanna #rakshitshetty #vijaydevarakonda pic.twitter.com/JQBsfXpjWc— Take1ShotOk (@Take1ShotOk) March 12, 2026
اطلاعات کے مطابق راشمیکا اور رکشیت شیٹی کی ملاقات 2016 کی کنڑ فلم ’کِرک پارٹی‘ کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2017 میں منگنی کر لی تھی، تاہم 2018 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
راشمیکا مندانا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آڈیو تقریباً 8 سال پرانی نجی گفتگو کا حصہ ہے جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مواد کی تشہیر ان کی نجی زندگی میں مداخلت اور بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’میں کوئی بڑا اداکار نہیں‘ سلمان خان کا چونکا دینے والا اعتراف
اداکارہ نے میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اس آڈیو کو ہٹا دیں، بصورت دیگر متعلقہ افراد اور پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔













