افغان طالبان کی جانب سے 8 افراد کو سرِعام کوڑے مارنے کی سزا

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان نے 8 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا دے دی ہے۔

طالبان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بلخ اور بامیان میں ایک خاتون سمیت 8 افراد کو مختلف الزامات کے تحت سرِعام کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گھر سے فرار‘ کا الزام، افغان طالبان کی عدالت سے خاتون کو قید اور کوڑوں کی سزا

طالبان سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات( 12 مارچ) کو جاری الگ الگ بیانات میں کہا گیا کہ مجرمان کو جسمانی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے، بامیان میں 2 افراد کو چوری کے الزام میں سرِعام سزا دی گئی اور دونوں کو ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

دوسرے بیان میں کہا گیا کہ بلخ میں 5 مردوں اور ایک خاتون کو 39، 39 کوڑے مارے گئے۔ طالبان حکام کے مطابق سزائیں سرکاری اہلکاروں اور مقامی شہریوں کی موجودگی میں نافذ کی گئیں۔

عدالت نے بدھ کے روز یہ بھی بتایا تھا کہ تخار، زابل اور بدخشاں میں 2 خواتین سمیت 11 افراد کو بھی سرِعام کوڑے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ‎کیا عدالتی حکم کے مطابق زیادتی کے مجرم کو سرعام کوڑے مارے جائیں گے؟

افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2024 سے اب تک طالبان مختلف الزامات کے تحت 2 ہزار سے زائد افراد، جن میں 291 خواتین بھی شامل ہیں، کو سرِعام کوڑے مارنے کی سزا دے چکے ہیں، جبکہ اپنی صفوں سے وابستہ افراد کے خلاف ایسی سزاؤں سے گریز کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘