سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں ملزمان ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل تفتیشی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے ستمبر 2025 میں مذکورہ ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔














